Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت پور میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا جوائنٹ کھلنے سے بوگیاں الگ ہوگئیں

حادثے میں ٹکٹ چیکر ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوگیا، ریلوے حکام
شائع 24 مارچ 2024 02:06pm

پنجاب کے شہر لیاقت پور میں کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ٹرین کا جوائنٹ کھل گیا، جوائنٹ کھلنے سے ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق لیاقت پور میں شمالی ریلوے پھاٹک کے قریب بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ٹرین کا جوائنٹ کھل گیا۔

ٹرین کراچی سے ملتان جا رہی تھی، مسافر ٹرین کا جوائنٹ کھلنے سے بوگیاں الگ ہوگئی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے میں ٹکٹ چیکر ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ ریسکیو حکام نے زخمی اہلکار کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

Train

liaquat pur

train joint

train coaches detached

bahauddin zakariya express