Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ عمر بچے پیدا کرنے کی نہیں‘، رانی مکھرجی اپنے مس کیرج پر بول پڑیں

رانی مکھرجی کے مس کیرج کے بعد وہ اپنی اکلوتی بیٹی پر توجہ مرکوز رکھے ہیں
شائع 24 مارچ 2024 11:00am

بھارتی اداکار اکثر اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، کچھ زندگی سے تنگ آ جاتے ہیں تو کچھ اس زندگی سے بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی اپنی زندگی میں مشکل لمحے سے متعلق بتایا ہے، جب ان کا مس کیرج ہوا تھا اور وہ دوبارہ ماں نہیں بن پائی تھیں۔

رانی مکھرجی میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی اپنے مس کیرج کے حوالے سے اظہار خیال کر چکی ہیں، تاہم ایک بار پھر اس مشکل لمحے سے متعلق مداحوں سے اپنے جذبات شئیر کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے، یہ لمحہ بہت مشکل تھا۔ میں نے سات سال تک دوسرے بچے کے لیے کوشش کی۔

میری بیٹی اب 8 سال کی ہو گئی ہے، وہ ڈیرھ سال کی تھی، جب ہم نے دوسرے بچے کا سوچا، اگرچہ میں حاملہ بھی ہو گئی تھی، تاہم میں نے اپنا دوسرا بچہ کھو دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ میرے لیے بہت بہت امتحان والا وقت تھا، اور اب میں جوان بھی نہیں ہوں اگرچہ میں جوان لگتی ہوں۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ کہ میں اب 46 سال کی ہو جاؤں گی، یہ عمر بچے پیدا کرنے کے لیے نہیں ہے۔ یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ میں اپنی بیٹی کو اس کا بھائی یا بہن نہیں دے پائی۔

میرے لیے ادیرا ایک معجزاتی اولاد ہے، میں بے حد خوش ہوں کہ مجھے ادیرا ملی۔ ادیرا میرے لیے کافی ہے۔

اس سے قبل 2023 میں رانی مکھرجی نے پہلی مرتبہ اپنے مس کیرج سے متعلق میڈیا سے باضابطہ بات چیت کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں اس بات کا انکشاف کر رہی ہوں کہ کیونکہ آج کے دور میں ہماری زندگی پبلک میں چرچہ کا باعث بنتی ہے۔

میں اس سے قبل اس حوالے سے بات چیت نہیں کر پائی تھی، کیونکہ میں اپنی فلم کی پروموشن میں مگن تھی۔

بھارتی اداکار کی شادی معروف بھارتی فل میکر ہیں، جن سے رانی مکھرجی کی شادی 2014 میں ہوئی تھی، جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Mother

Child

Pregnancy

BOLLYWOOD NEWS

Rani Mukherji

BOLLYWOOD STAR

Miscarriage