Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور نے پشاور میں میٹرو ٹرین چلانے کا اعلان کردیا

پشاور ہم سب کا شہر ہے، تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے، علی امین گنڈا پور
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 04:09pm
Chief Minister Ali Amin Gandapur announcement to run a train in Peshawar - Aaj News

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور شہر کے لئے بڑے اعلانات کیے ہیں۔

پشاور میں علی امین گنڈا پور سے شہر سے منتخب اراکین قومی اور صوبائی نے ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے، تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2 مہینوں میں پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے ٹرین چلائیں گے، بی اوٹی ماڈل پر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنی سے بات ہوگئی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پشاورمیں نکاسی کا مسئلہ سنگین ہے اس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی نکاسی کے نظام کو انڈر گراونڈ کیا جائے گا، بلدیاتی حکومتوں کو خود مختار اور مستحکم بنائیں گے۔

صوبائی وزیر مینا خان کی جانب سے آج نیوز سے بات چیت میں بتانا تھا کہ پہلے سے موجود ریل وے ٹریک پر ٹرین چلائینگے۔

منصوبے کے لیے فیزیبلٹی پر کام ہوچکا ہے، منصوبے پر آغاز کا افتتاح عنقریب کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مراحلے میں ٹرین منصوبہ چمکنی سے کارخانوں تک ہوگا، دوسرے مراحلے میں ٹرین منصوبے کو نوشہرہ اور مردان تک توسیع دی جائے گی۔

اپنے دور حکومت میں ہی منصوبہ مکمل کرینگے، وزیر اعلی ٹرین منصوبے کے لیے کافی سنجیدہ ہے۔

pti

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur