Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتنے لوگوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھا جاسکتا، بااختیارافراد غزہ جنگ رکوائیں، انتونیو گوتریس

غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 08:55am

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں رفح کراسنگ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با اختیار افراد غزہ میں جنگ بندی کروائیں ہمارے پاس اختیار نہیں اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اذیتوں میں نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آیا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے، اسرائیل بلا روک ٹوک انسانی امداد متاثرہ علاقوں تک جانے کی اجازت دے۔ ہم غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انتونیوگوتریس خبردار کیا کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنےگا۔ اب وقت ہے کہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کر کر فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

Palestine

Israel Palestine conflict

Israeli Prime Minister

PALESTINIAN DEATHS

Palestine Map