Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹی پی کا اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ

پہلی کال کا تعلق افغانستان ،دوسری کال ایران سے آئی، ذرائع
شائع 23 مارچ 2024 08:11pm

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ کر ڈالا۔ ذرائع کے مطابق کال کرنے والوں نے خاتون اور اسکی بیٹی کو ڈرانے کے لئے گھر کئے باہر کی تصویریں بھی بھیجیں۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم نے سیکٹر ڈی کی رہائشی خاتون کو کال کی، پہلی کال افغانستان سے خاتون کو موصول ہوئی جبکہ دوسری کال ایران سے آئی۔

ذرائع کے مطابق کال کرنے والوں نے خاتون اور اسکی بیٹی کو ڈرانے کے لئے گھر کے باہر کی تصویریں بھی بھیجیں، گولڑہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ می ایف آئی آر کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے کال کرنے والوں نے دو نمبر استعمال کیے پہلی کال کا تعلق افغانستان ،دوسری کا تعلق ایران سے ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسلام آباد

FIR

islamabad police

TTP Terrorists