Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ، بم حملے، ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی

حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی،چاروں دہشتگرد گرفتار
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 10:38pm

روس کےدارالحکومت ماسکومیں کنسرٹ ہال میں فائرنگ کئے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی، جبکہ 120 سے زائد زخمی ہیں۔

صدر پیوٹن کہتے ہیں حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو میں 4 حملہ آوروں نے ہال میں داخل ہو کر فائرنگ اور دھماکے کیے۔ دھماکوں سےکنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی اور ہال کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں لوگ دب گئے۔حملہ آور نے آگ لگانے والے بم استعمال کیے جس کے نتیجے میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے کے مطابق حملہ آوروں نے کیموفلاج وردیاں پہنی ہوئی تھیں۔ حملے کے وقت ایک کنسرٹ شروع ہونے والا تھا اور چھ ہزار سے زائد افراد ہال میں موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گرد ہال میں موجود لوگوں پر تقریباً 20 منٹ تک گولیاں برساتے رہے۔ حملہ آورمشین گن، بندوق، چاقو اور آگ لگانے والے بموں سے لیس تھے۔

روسی صدر نے حملے کو ”وحشیانہ دہشت گردی کی کارروائی“ قرار دیتے ہوئے 24 مارچ کو قومی سوگ کا اعلان کر دیا کہا کہ حملہ آور ہمیں تقسیم نہیں کر سکیں گے۔چاروں حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے حملہ آوروں یوکرین جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنھوں نے بھی اس حملے کی تیاری کی ان کی نشاندہی کر کے انھیں سزا دلائی جائے گی۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مشیر میخیلو پوڈولیاک نے یوکرین کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ انھوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ یوکرین نے کبھی بھی دہشت گردی کے طریقوں کا سہارا نہیں لیا ہے، اس جنگ میں ہر چیز کا فیصلہ صرف میدان جنگ میں کیا جائے گا۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔

ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ، بم حملے، 115 افراد ہلاک

ماسکو حملے کا ذمہ دار یوکرین کو نہیں سمجھتے، امریکا

پاکستان سمیت دنیا بھر سے روس میں ہونے والے حملے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ،، کہا پاکستان گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے روس میں ہونے والے حملے کی مذمت کی۔

russia

china

پاکستان

terrorism

Russian President

America

Russia Attack

ISIS Terrorist