Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: ملزم نے تھانے میں مبینہ طور پر اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی

والدہ کی شکایت پرملزم کو حراست میں لیا گیا تھا، پولیس
شائع 23 مارچ 2024 05:59pm

پشاور کے تھانہ شاہ پور میں زیر حراست ملزم نے حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر حوالات میں بند کیا گیا تھا, جہاں ملزم نےحوالات کے واش روم میں تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملز نے پیالے کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے سے خود کو زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا اور گھر کی خواتین پر تشدد کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق والدہ کی شکایت پرملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اے ایس پی تیمور خان کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، ویڈیو کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

peshawar

Suicide Attempt

police station