Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف عرصہ دراز سے بند پڑی حدیبیہ پیپر ملز پہنچ گئے

نواز شریف رمضان شوگر ملز بھی گئی اور دونوں ملز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا
شائع 23 مارچ 2024 05:44pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عرصہ دراز سے بند حدیبیہ پیپر ملز اور رمضان شوگر ملز کا دورہ کیا اور ان کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگا منڈی روڈ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

نواز شریف اپنی ملز کے اندر 50 منٹ تک موجود رہے۔

نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کرکے اپنی رمضان شوگر مل پہنچے اور وہاں کے بھی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

Nawaz Sharif

ramzan sugar mills

Hudaibiya Paper Mills