Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت کی جانب سے پاکستان فوج، نیوی اور فضائیہ کے 589 جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا گیا

پاک فوج کی خواتین افسران اور جوانوں کو بھی تمغہ امتیاز دیا گیا
شائع 23 مارچ 2024 05:02pm

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان فوج ، نیوی اور فضائیہ کے جوانوں کو ملٹری ایوارڈز سے نواز دیا۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے پانچ سو نواسی افسران اور جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس یس جی کے سپاہی اسرار محمد سمیت 135 افسران و جوانوں کیلئے تمغہ بسالت اور 45 امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

اسی طرح 148 افسران و جوانوں کیلئے تہنیتی کارڈز اور 23 کیلئے ہلال امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ ملٹری کا اعلان بھی کیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جرات بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہداء شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا، لیفٹننٹ کرنل صفدر علی خان کو بھی تمغہ بسالت دیا جائے گا۔

اسی طرح میجر محمد جواد شہید، میجر میاں عبداللہ شاہ شہید، میجر ثاقب حسین شہید، کیپٹن صغیر عباس شہید سمیت دیگر کو تمغہ بسالت عطا کیا جائے گا۔

میجر جنرل سعید الرحمٰن سرور، میجر جنرل شاہد پرویز، میجرجنرل عاصم خان، میجر جنرل ندیم یوسف اور میجر جنرل عاصم خان سمیت دیگر کو بھی ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر عمران مسعود کاشفی، بریگیڈیئر محمد شریف، بریگیڈیئر رفت علی خان، بریگیڈیئر شاہد محمود خان سمیت دیگر کو ستارۂ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لیفٹننٹ کرنل محمد سہیل اسلم، احمد نثار ستی، میجر نرگس بانو، میجر مسز فرح زیبا اور دیگر کو تمغہ امتیاز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

سول اعزازات

ایوان صدر میں یوم پاکستان پر سول اعزازات بھی دیے گئے، جس کی تقریب میں غیر ملکی سفیروں سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، سینئر سیاستدان راجہ محمد ظفر الحق کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاشی میدان میں عوامی خدمات پر نشان امتیاز دیا گیا۔

ایئر مارشل (ر) نجیب اختر کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

حفیظ قریشی مرحوم کو نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا، صلاح الدین کو کھیلوں میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا، افتخار حسین عارف کو شعبہ ادب میں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت سے نوازا گیا، ناصر محمد کھوسہ کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، بریگیڈیئرسید سرفراز علی مرحوم کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو معاشرتی خدمات پر ہلال امتیاز سے نواز گیا جبکہ فواد حسن کو خدمات عامہ کے شعبے میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

گلوگار راحت فتح علی خان کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

Pakistan Day

military awards

Hilal e Imtiaz

Sitara e Imtiaz

Tamgha e Basalat