Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایس ایچ او کے مبینہ تشدد سے شہری قوت گویائی کھو بیٹھا

بچوں کے جھگڑنے پر ایس ایچ او حماس حمید نے بچوں کو تھانے بلایا تھا
شائع 23 مارچ 2024 03:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہورمیں ایس ایچ او نے شہری کو تھانے بلا کر اس کے بیٹے کے سامنے اس پر تشدد کیا، جس سے مبینہ طور پر شہری کی قوت گویائی ختم ہوگئی۔

لاہور کے تھانے مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او نے شہری پر تشدد کیا جس کے باعث وہ شدید متاثر ہوا۔

لواحقین کی جانب سے ایس ایچ او حماس حمید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ مبینہ تشدد سے والد کی قوت گویائی چلی گئی ہے۔

لواحقین کے مطابق بچوں کے جھگڑنے پرایس ایچ اوحماس حمید نے بچوں کو تھانے بلایا تھا، تاہم بچوں کے سامنے ان کے والد پرمبینہ تشدد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران کوتشدد کے بعد تشویشناک حالت میں پولیس نے ہی اسپتال منتقل کیا۔

lahore

lahore police

victim