Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں نے دکان کے باہر کھڑے شہریوں کو لوٹ لیا

2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے واردات کی
شائع 23 مارچ 2024 03:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے دکان کے باہرکھڑے افراد کو لوٹ لیا ہے۔

اتحاد ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سڑک کنارے موجود دکان پر دھاوا بولا اور موقع پر موجود شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ملزمان نے واردات کی۔

واردات کے خلاف دکانداروں اورعلاقہ مکینوں کا احتجاج شروع کر دیا گیا۔

شہریوں کے احتجاج کے باعث قائم خانی چوک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی ہے، جس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش ہے۔ جبکہ واردات کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

karachi

protest

Robbery

Karachi Police