Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کریں، صدر اور وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام

ملک کی تعمیر کے عمل میں حصہ لیں، معاشی بحالی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2024 12:23pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے جدوجہد کریں۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی، تئیس مارچ انیس سو چالیس کو ایک عظیم قوم اور آزاد وطن کی بنیاد رکھی گئی۔

انھوں نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک کے سفر میں ہم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، افواج، سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم سے ملک کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تئیس مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، بزرگوں کی جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، امید ہے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحالی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

یوم پاکستان پر پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ یوم پاکستان تحریک آزادی کا روشن باب ہے، 23 مارچ 1940 کو آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم قائداعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، منٹو پارک میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی، 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

انھوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940، ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ملک کوعظیم تر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ایک قوم بن کر سوچیں اور وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم پاکستان پر پیغام

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کا دن ہے، تعمیر پاکستان کیلئے آج بھی جذبے کی ضرورت ہے، قوم قرار داد پاکستان منظور کرنے والےعمائدین کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 23 مارچ تحریک آزادی، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، آج قرار داد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کی، مسلم لیگ نوازشریف کی قیادت میں تعمیرپاکستان کی قرارداد پرعمل پیرا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج ہم سب کو دہشت گردی، کرپشن، غربت کیخلاف قرارداد منظور کرنی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا یوم پاکستان پر قوم کے نام پیغام

بلاول نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کو یوم پاکستان مبارک ہو، آج کے دن قوم اپنے بانی اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ملک کے بانیان کی جدوجہد کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

انھون نے کہا کہ بھٹو، بینظیربھٹو کے غیر متزلزل عزم کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آئیے ہم سب مل کر امید، حوصلہ اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔

Pakistan Day

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari