Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی، عبدالقدوس، عبدالشکور خان سمیت دیگر کامیاب

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے نوٹیفیکیشنز جاری
شائع 22 مارچ 2024 05:33pm

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری کردیئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے اسلم ابڑو اور جام سیف اللہ خان کا نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس، مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی اور آزاد امیدوار عبدالشکور خان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور چھ امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز جاری کئے گئے جس کے مطابق اسلام آباد سے ایک، سندھ سے دو جبکہ بلوچستان سے تین سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز جاری ہوئے ہیں۔

Senate election

Yousuf Raza Gilani

Notification

Senate of Pakistan

SENATE MAJORITY LEADER