Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر بالاج قتل کیس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

امیر بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر مرکزی ملزم کا قریبی آدمی تھا، پولیس
شائع 22 مارچ 2024 03:22pm

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جاری ہے اور اب مزید تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر مرکزی ملزم طیفی بٹ کا قریبی آدمی تھا، مظفر بطور گن مین مرکزی ملزم کے بیٹے کی شادی میں شریک رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر کو قتل کی واردات انجام دینے کے فوری بعد گولی مارنے پر تفتیش جاری ہے، شبہ ہے کہ مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کروایا گیا، زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم طیفی بٹ کا رشتے دار بلاول مقتول بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم میں شامل تھا، ملزم بلاول کو بھی بیرون ملک سے لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: فائرنگ کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی

امیر بالاج قتل کیس: ملزم احسن نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس

lahore

Punjab police

AMEER BALAJ

balaj tipu

ameer balaj tipu murder case