Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ گوجر گڑھی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا
شائع 22 مارچ 2024 07:49am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ گوجر گڑھی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی۔

واقعہ کے بعد لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ بلال اور 27 سالہ خاتون کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے فائرنگ سے خاتوں سمیت دو افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

firing

خیبر پختونخوا

Murder

KPK Police