Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان کے بعد پشاور میں کے ایف سی کی دو فرنچائز زبردستی بند کرادی گئیں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سید حیدر شاہ باچا کے قیادت میں مظاہرین نے فرنچائز بند کرائیں
شائع 21 مارچ 2024 10:54pm

مردان کے بعد پشاور میں فاسٹ فوڈ چین ”کے ایف سی“ کی فرنچائز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا کیا گیا اور یونیورسٹی روڈ پر واقع برانچ کو بند کروا دیا گیا۔

ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے کے ایف سی برانچ کے باہر اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور یونیورسٹی روڈ پر واقع کے ایف سی کو بند کردیا۔

اس کے بعد مظاہرین نے بورڈ بازار کی جانب مارچ کیا اور بورڈ بازار کے قریب کے ایف سی فرنچائز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سید حیدر شاہ باچا کے قیادت میں یونیورسٹی روڈ اور بورڈ بازار کی کے ایف سی برانچ کو بند کرا دیا گیا۔

peshawar

KFC

Protest Against Israel