Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملازمہ کو کم تنخواہ دینے پر سابق بھارتی ہائی کمشنر پر جرمانہ عائد

سابق بھارتی ہائی کمشنر ملازمہ کو 1 لاکھ ڈالر ادا کریں گے، آسٹریلوی عدالت کا حکم
شائع 21 مارچ 2024 10:50pm

آسٹریلیا میں سابق بھارت ہائی کمشنر نودیپ سوری سنگھ کو گھریلو ملازمہ سیما شیر گِل کو کم اجرت دینے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آسٹریلوی عدالت نے فیئر ورک ایکٹ کے تحت فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ سیما شیر گِل نے اپریل 2015 سے مئی 2016 کے درمیان 13 ماہ کے عرصے میں ہفتے میں سات دن 17.5 گھنٹے کام کیا۔

اس کے کام کے لیے تقریباً سیما گِل کو 3 ہزار 400 ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی، جس میں گھر کی صفائی، کھانا تیار کرنا، باغ کی دیکھ بھال اور بھارت ہائی کمشنر نودیپ سوری سنگھ کے کتے کو چہل قدمی کرنا شامل تھا۔

عدالت کے مطابق یہ رقم ایک ہندوستانی بینک اکاؤنٹ میں ادا کی گئی، جس کا استعمال ملازمہ آسٹریلیا میں رہتے ہوئے نہیں کر سکیں تھی کیونکہ ان کی رسائی اس اکاؤنٹ تک نہیں تھی۔

سٹریلوی عدالت نے بتایا کہ سابق بھارتی ہائی کمشنر نے یومیہ صرف 10 ڈالر ادا کئے جو کہ فیئر ورک ایکٹ کی سرا سر خلاف ورزی تھی۔

جس کے بعد جسٹس الزبتھ نے بھارت ہائی کمشنر نودیپ سوری سنگھ کو حکم دیا کہ وہ 60 دنوں کے اندر سیما شیر گِل کو 60 دنوں کے اندر 97,200 ڈالر کا جرمانہ ادا کریں گے۔

جسٹس الزبتھ کا مز ید کہنا تھا کہ سیما گِل کو غلاموں کی طرح رکھا گیا ان کی زندگی آسان نہیں تھی، سوری سنگھ نے کہیں بھی اپنی ملازمہ سے ساتھ رحم دلی کا کوئی عمل نہیں دیکھایا۔

ملازمہ کے وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ سفارتی رہائش گاہوں پر موجود کام کرنے والے ملازموں کے لئے آسٹریلوی قانون میں تبدیلیاں کی جائیں تاکہ کسی بھی ملازم کے ساتھ نہ انصافی نہ ہوسکے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملازمہ شیرگِل ہائی کمیشن کے لیے نہیں بلکہ ذاتی طور پر سابق ہائی کمشنر کے لے کام کر رہی تھیں۔ یہ سب کچھ انھوں نے آسٹریلیا میں رہنے کے لئے کیا ہے۔

جس پر ملازمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے نے ایک اہم مثال قائم کی ہے۔ سفارت کار اور ہائی کمشنر اور سفیر سفارتی استثنیٰ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ہیں۔

india

Indian

Supreme Court

Australia

Austrailian