Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

واش روم میں گرنےسے پرویزالہٰی کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں، آنکھ اور ماتھے پر بھی چوٹیں آئی ہیں، رپورٹ

پرویزالہٰی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی گئیں۔
شائع 21 مارچ 2024 05:47pm

اڈیالہ جیل میں گر کر زخمی ہوئے پرویزالہٰی کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں بھی جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ کیے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویزالہٰی کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں، پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا۔

پرویزالہٰی کو گرنے سے سر پر نیل کا نشان موجود ہے۔ واش روم میں گرنے سے پرویزالہٰی کے ماتھے اور بائیں آنکھ پر بھی چوٹ آئی ہے، پرویز الہٰی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، چاہتی کا دائیاں حصہ بھی سوجا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں لئیے گئے، جبکہ چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے سینیئر ڈاکٹرز نے کیا۔ سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے۔

ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، جبکہ سپریڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع بھی کروا دی ہے۔

pti

ATC

Pervaiz Elahi

medical report

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)