Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا کوالیفائر میں اردن نے پاکستان 0-3 سے شکست دے دی

پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹاٸن کا کہنا ہے کہ تین چار ماہ میں ٹیم کو تیار کرنا آسان نہیں
شائع 21 مارچ 2024 05:34pm

فیفا کوالیفائر میں اردن نے پاکستان 0-3سے شکست دے دی ہے۔

فیفا کوالیفائر میں پاکستان اور اردن مدمقابل تھے، تاہم اردن کے موسیٰ التماری دو گول کرکے نمایارہے۔ جبکہ اردن کے الوان کی جانب سے ایک گول کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹاٸن کی نیوز کانفرنس کی گئی ہے۔

اس پریس کانفرنس سے گفتگو میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اردن کیخلاف میچ نہیں جیت سکے، تین چارماہ میں ٹیم کو تیار کرنا آسان نہیں، وقت کیساتھ ساتھ گیم میں بہتری آ رہی ہے۔

ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹاٸن کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے پہلے پندرہ منٹ میں دوگول ہوجانا پریشان کن تھے، میچ کی شکست پر دکھ ہے۔

ہم نے مزید بہتر کرنا ہے، اگلے میچز میں بہتر پلاننگ کرینگے۔

جبکہ گول کیپر یونس بٹ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج پاکستان اچھا کھیلا ہے، میچ میں ہر گول بچانے کی کوشش کی۔

پاکستان فٹبال کی بہتری کیلٸے لیگ کا ہونا ضروری ہے، پاکستان میں فٹبال کا بہت ٹیلنٹ ہے۔

پاکستان

footballer

Jordan

Pakistan Football Federation

football match