Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے

انصر کیانی نے اپیلٹ ٹربیونل کی بجائے الیکشن کمیشن میں اعتراض دائر کیا
شائع 21 مارچ 2024 04:58pm

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار انصر کیانی نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے ہیں، اعتراض لگایا گیا کہ اسحاق ڈار کی سینٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی میں قانونی سقم ہیں، کاغذات نامزدگی میں سقم ہو تو کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوسکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرے۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار انصر کیانی نے اپیلٹ ٹربیونل کی بجائے الیکشن کمیشن میں اعتراض دائر کیا۔

واضع رہے کہ اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے اپیلٹ ٹربیونل جسٹس ثمن رفعت آغا ہیں اور امیدواروں کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل میں اعتراض دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔

PMLN

Ishaq Dar

اسلام آباد

Senate election

nomination papers

Sunni Ittehad Council