Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی تصویر پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکمران جماعت کا بائیکاٹ

سنی اتحاد کونسل کے اراکین شدید مشتعل
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 07:07pm

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابا کیا گیا جبکہ حکومتی اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال کی صدارت میں شروع ہوا تاہم اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے باعث 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین آپے سے باہر ہوگئے اور ڈیسک بجا کر نعرے لگائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر لہرانے پر حکومتی اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال نے وزیرخزانہ بلال یاسین کو حکومتی ارکان کو منا کر واپس لانے کا ٹاسک دیا تاہم کچھ دیر بعد حکومتی ارکان اسمبلی میں واپس آگئے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔

imran khan

lahore

punjab assembly

Sunni Ittehad Council

punjab assemblyl session