Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 9 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

گزشتہ دنوں شہری سے ڈکیت بینک کے احاطے سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 04:53pm
File Photo
File Photo

کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، کورنگی میں پیش آئے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جہاں ڈاکوؤں کو باآسانی واردات کرتے دیکھا گیا۔

کورنگی صنعتی ایریا میں ڈاکو بینک کے احاطے سے نو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

واقعہ 19مارچ کو دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا تھا۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینک کا گارڈ پُرسکون انداز سے ڈکیتوں کو واردات کرتے دیکھتا رہا۔

جبکہ شہری لُٹتے رہے، تاہم ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد گارڈز نے فائرنگ کی۔

karachi

Robbery

Karachi Police

bank robbery