Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
شائع 21 مارچ 2024 11:20am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف نائن پارک میں بارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم ساجدحسن کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف نائن پارک میں بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساجدحسن کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 3 اپریل کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دیا۔

عدالت کی تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

اسلام آباد

Rape Case