Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عثمان ڈار کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنےکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
شائع 21 مارچ 2024 10:29am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر عائد اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقررکرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر عائد اعتراض کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عثمان ڈار اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کرنے جانا چاہتے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے ان کا نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ میں ڈال رکھا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کے کہنے پر ایف آئی اے نے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کیا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار نے پولیس اور ایف آئی اے کو نام لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی مگر ان محکموں نے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے اور ایف آئی اے کو عثمان ڈار اور اس کے خاندان کو سعودی عرب جانے میں رکاوٹ ڈالنے سے روکے۔

عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی، 9مئی جنرل منیر کو ہٹانے کیلئے تھا، عثمان ڈار

عدالت نے رجسٹرار آفس کا پی این آئی ایل لسٹ درخواست کے ساتھ نہ لگانے کا اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Usman Dar

Lahore High Court