دُنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ آج برابر ہوگا
آج سے راتوں کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھریں دن اور رات کا دورانیہ آج برابر ہوجائے گا۔
ہر سال 21 مرچ کو دنیا بھر میں آج دن اور رات کا دورانیہ برابرہوجاتا ہے، آج کے روز دن اور رات 12، 12 گھنٹے پر محیط ہوں گے۔
اس کے بعد راتوں کا دورانیہ گھٹنے اور اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔
آج 21 مارچ کو سورج اپنا سفر طے کرتے ہوئے اس نقطۂ آغاز پر پہنچے گا جہاں سے اُس نے پہلے روز آغاز کیا تھا۔
واضح ریے کہ آج نئے شمسی سال کا آغاز ہوتا ہے۔ آج سے موسم بہار ختم اور موسم گرما کا آغاز ہو رہا ہے۔
اسی طرح سے 22جون کو طویل دورانیے کا دن ہو گا جبکہ 22 ستمبر سےدن اور رات کا دورانیہ دوبارہ برابر ہو جائے گا۔
اسی طرح سے ہر سال 22دسمبر کو مختصر دورانیہ کا دن اور طویل دورانیہ کی رات ہوتی ہے۔
پاکستان
The Equinox
The Solstices
equal day and night
مقبول ترین
Comments are closed on this story.