Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوروں نے لاکھوں روپے اور سریا چوری کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی

گھر میں موجود سامان خاکستر، ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
شائع 20 مارچ 2024 08:50pm

نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں چوری کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں نے رات کے اندھیرے میں چوری کی واردات کے بعد گھر میں آگ لگا دی۔

چوری کا واقعہ مہتاب رحیم نامی شخص کے گھر میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزمان نے متاثرہ گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور 5 لاکھ روپے کا سریا چوری کرکے لے اڑے۔

چوروں نے جاتے جاتے گھر میں موجود سامان کو آگ لگادی جس سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

نظام پور پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، شہریوں کا کہنا ہےکہ نظام پور سمیت ضلع میں گزشتہ کئی روز سے چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل امن و امان بحال کرنے میں ناکام ہیں

police

Robbery

KPK Police

Noshehra