Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان المبارک میں مارکیٹس کے اوقات کار پر تحریری حکم جاری

مارکیٹس کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے لیے ہیں، عدالت
شائع 20 مارچ 2024 12:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مارکیٹس کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے لیے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر منگل کی سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے رمضان المبارک میں مارکیٹس کو رات بارہ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس رات ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔

تحریری حکم کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے نے اسکولز کے بچوں کے لیے ماحولیات سے متعلق سلیبس عدالت میں پیش کیا۔ پنجاب بھر میں بہت سے اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں۔

عدالت نے ٹولٹن مارکیٹ کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹولٹن مارکیٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔

کاروبار

Lahore High Court

Lahore smog

ramadan 2024