Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : بشریٰ بی بی کو بنی گالا ریسٹ ہاؤس سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

راولپنڈی: بشری بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 05:18pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوئی۔ بشریI بی بی کو بنی گالا ریسٹ ہاؤس سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی۔

آج کی سماعت میں نیب کے 2 گواہان کے بیانات قلمبند کیے اور ایک پر جرح مکمل کر لی گئی، نیب کی جانب سے آج 3 گواہان کو عدالت پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ظہیر عباس چودھری اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے۔

گزشتہ سماعت پر ایک گواہ کا بیان قلمبند اور جرح مکمل ہوئی تھی۔

بعد ازاں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal

Adiyala Jail