Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات : مراد سعید اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے بعد لسٹ جاری کردی
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 11:27am

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم زیشان کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں۔ فیصل جاوید، نورالحق قادری اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظور ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر نے اسکروٹنی کے بعد فہرست جاری کردی۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد فہرست جاری کردی گئی ہے۔

جنرل نشستوں پر 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے جس میں سے 16 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں جبکہ 9 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں۔

جن افراد کے کاغذات مسترد کیے گئے ان میں مراد سعید، خرم زیشان، سابق وزیر اعلی محمود خان بھی شامل ہیں۔

جنرل نشست پر فیصل جاوید، مرزا آفریدی، اظہر مشوانی، نورالحق قادری، دلاور خان، عرفان سلیم اور فدا محمد کے کاغذات منظور کئے گئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے۔ جس میں اعظم سواتی اور حماد محمود چیمہ شامل ہیں۔

ٹیکنوکریٹ پر کاغذات منظور ہونیوالوں میں نورالحق قادری، ارشاد حسین اور دلاور شامل ہیں۔

اسی طرح 2 خواتین نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے جس میں صرف حمیدہ شاہد کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ روبینہ خالد، عائشہ بانو، روبینہ ناز، مہوش علی، بیگم طاہرہ اور شازیہ کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں۔

pti

Senate election

Senate of Pakistan