Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل : آج لاجواب ذائقے والے کرسپی چائنیز پکوڑے بنائیں

اب ایک ہی شے سے کئی طرح کی ڈشز بنائی جاسکتی ہیں۔
شائع 20 مارچ 2024 12:09pm
فوڈفیوژن
فوڈفیوژن

جدید دورمیں جہاں کئی پرانے تصورات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں وہیں کھانے پکانے میں بھی بہت جدت آچکی ہے،جدید مشینوں کی بدولت اب کچن میں خواتین کو گھنٹوں صرف نہیں کرنے پڑتےاور تو اور اب ایک ہی شے سے کئی طرح کی ڈشز بنائی جاسکتی ہیں۔

آلو اس کی بہترین مثال ہے جسے سالن میں ڈالیں ، فرائی کرکے اس کی قومیت (فرینچ فرائز) ہی بدل ڈالیں یا ہھر زبان کے چٹخارے کے لیے کھٹے آلو بنالیں۔

اسی طرح ماہ رمضان کی مناسبت سے پکوڑوں کی بھی نے نئی اقسام بنائی جاسکتی ہیں جیسے آلو کے پکوڑے ، بیسن کے پکوڑے ، پالک کے پکوڑے اور دیگر ، یہ سبھی لاجواب ہوتے ہیں۔

آج ایسی ہی مزیدارپکوڑوں کی ترکیب پیش خدمت ہے جسے بنائیں اورافطاری پر داد پائیں۔

اجزاء

بند گوبھی ، باریک کٹی ہوئی 1/2کپ ۔چکن پاوڈر ، ایک کھانے کا چمچ ۔کارن فلور ،آدھا کپ ۔ میدہ ، آدھا کپ ۔ انڈا ، ایک عدد ۔ پانی ، حسب ضرورت ۔ نمک ، حسب ذائقہ ۔کٹی لال مرچ ،ایک کھانے کا چمچ۔ پسی ہوئی کالی مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ۔زردےکا رنگ ، ایک چٹکی ۔ پیاز ، آدھا کپ کٹی ہوئی ۔لہسن ادرک پیسٹ ، آدھا کھانے کا چمچ۔ سویاساس ،ایک چائے کا چمچ ۔ چلی ساس ، ایک چائے کا چمچ ۔تیل ،ایک چائے کا چمچ ۔گاجر ،چوپ کی ہوئی ، آدھا کپ ۔شملہ مرچ ، چوپ کی ہوئی آدھا کپ ۔ہری مرچ ، کٹی ہوئی تین عدد ۔آلو ،چوپ کیا ہوا ایک عدد ۔ چکن ، ابلی ہوئی ریشے کی ہوئی ،1/2کپ۔ بیکنگ سوڈا ، ایک چٹکی ۔

ترکیب

تمام سبزیوں کو چوپ کرلیں ۔

ایک پیالے میں کارن فلور ،میدہ، ریشے کی ہوئی چکن۔ انڈا، کالی مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ ،سویاساس ، چلی ساس ، نمک ،بیکنگ سوڈا تیل کو ہلکا گرم کرکے ڈال دیں اوراچھی طرح مکس کر لیں ۔

اب آہستہ آہستہ پانی ڈال کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں خیال رہے کہ پانی زیادہ نہ ہوجائے۔

اب چوپ کی ہوئی سبزیاں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔

ایک کڑاہی میں تیل ڈالدیں ۔

تیل گرم ہونے پردرمیانی آنچ پرتھوڑا تھوڑا بیٹر ڈالتی جائیں اور گولڈن براون ہونے پر ایک ڈش میں نکالتی جائیں۔

مزیدار کرسپی چائینز پکوڑے تیار ہیں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan especial