Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ سے اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل زخمی

دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنھیں گرفتار کرلیا، پولیس
شائع 20 مارچ 2024 08:33am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کرنے پر 6 ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ساجد اور ہیڈ کانسٹیبل وقار زخمی ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد زخمی اے ایس آئی اور ہیڈ کا نسٹیبل کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کی شناخت گل میرا اور حسن کے نام سے ہوئی۔

ملزمان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

firing

punjab

Pakistan Law and order situation