Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرخزانہ کی چینی اور امریکی سفیر سے ملاقات، آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی

آئی ایم ایف پروگرام پر مذاکرات مکمل ہوتے ہی امریکی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 09:14pm

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سےپاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات، وزیرخزانہ کی چینی سفیرکوآئی پی پیزکوادائیگیوں کی یقین دہانی کروائی جبکہ وزیر خزانہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی ملاقات کی ، جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب سےپاکستان میں چینی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چینی سفیر نے چائینز آئی پی پیز کوعدم ادائیگیوں پر اظہار تشویش کیا جس پر وزیرخزانہ نے چینی سفیرکوآئی پی پیزکوادائیگیوں کی یقین دہانی کروائ، جبکہ ملاقات میں سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ وزیر خزانہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی ملاقات کی ، جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل پر امریکی حمایت کا بھی تذکرہ ہوا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پاکستان میں ٹیکسوں کے انتظام اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

وزیر خزانہ نےامریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

IMF PAKISTAN

Donald Bloom

Muhammad Aurangzeb