Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں پھسل گئے، ہڈی ٹوٹ گئی

پرویز الہیٰ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 09:05pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گرگئے۔

لاہورکی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الہیٰ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ 17 مارچ کو جیل واش روم میں گرگئے تھے، جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

شیخ راشد شفیق کو قانون کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

Pervaiz Elahi

jail washroom

fracture