Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی جیلوں میں قیدی محفوظ، عمران خان کو بہترین سہولیات مل رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو کے پی کے حوالے کیا جائے، بیرسٹر سیف
شائع 19 مارچ 2024 07:20pm

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی پر بیرسٹرمحمد علی فیس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین سہولیات مل رہی ہیں اور پنجاب کی جیلوں میں قیدی محفوظ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے سیکیورٹی خدشات کو لے کر پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کی بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں، خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں، پنجاب حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامہ باری ہو رہی ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر وزیراطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدی محفوظ ہیں، ان کو جیل میں بہترین سہولیات مل رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹرسیف کو خیبرپختونخوا کے عوام کی فکرکرنی چاہیے، مریم نواز پنجاب میں خدمت کےنئے ریکارڈ قائم کررہی ہیں جس کا اعتراف مخالفین بھی کررہے ہیں، فوٹو سیشن گنڈاپور سرکار کا مشغلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تانگہ پارٹی نے 10سال پہلے خیبرپختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کیا، اب مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ہے۔

imran khan

uzma bukhari

Ali Ameen gandapur

Adiyala Jail