Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف سےکویت کےسفیرکی ملاقات

شہباز شریف نے امیر کویت کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی
شائع 19 مارچ 2024 07:09pm

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کویت کےساتھ تعلقات کوبڑی اہمیت دیتاہے، ہم دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کوفروغ دیناچاہتےہیں۔

کویتی سفیرنےکورونا کےدوران پاکستان کےتعاون کوسراہا، انہوں نے امیر کویت کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

PMLN

PM Shehbaz Sharif

kuwait ambassador