Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورنگی صنعتی ایریا میں شہری 9 لاکھ روپے سے محروم

تین ملزمان نے واردات کی ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے
شائع 19 مارچ 2024 06:07pm

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی واردت سامنے آگئی۔ ڈاکوؤں نے شہری سے 9 لاکھ روپے چھینے اور فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق شہری بینک سے15لاکھ روپےکی رقم لے کر نکلا تھا موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے واردات کی۔ چھیناچھپٹی کےدوران شہری کابیگ پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق شہری کےمزاحمت اورشور مچانے پر ملزمان نے فائرنگ کی سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے بھی جوابی فائر کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پرپولیس نےموقع پرپہنچ کرتفتیش شروع کردی ہے۔

Robbery

Karachi Police

islamabad police