Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خصوصی عدالتوں کے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر، لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا

خصوصی عدالتوں سے متعلق اپیلوں کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، درخواست
شائع 19 مارچ 2024 05:13pm

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں کے کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گٸی، جس میں اپیلوں پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی۔

جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے اپیلوں پر سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 6 رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس دیے بغیر ملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

متفرق درخواست میں بتایا گیا کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ 6 رکنی بینچ ٹوٹ چکا ہے، خصوصی عدالتوں میں ٹرائل مکمل ہوچکا، بری ہونے والے کسی ملزم کو رہا نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی سے نہیں روکا تھا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق اپیلوں کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سینیٹ میں 9 مئی مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد منظور

پی ٹی آئی نے فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کو‘ قرار دے دیا

Supreme Court

اسلام آباد

militry courts

Military courts in Pakistan

MAY 9 RIOTS

Military Court

Civilians Trial in Military Courts

Military Trial