Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا
شائع 19 مارچ 2024 04:15pm
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کی نا اہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق جبکہ کوفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد نےعدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 232 کے حوالے سےفیصلہ دے چکی ہے۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ آرٹیکل 232 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں آیا، آرٹیکل 232 کبھی چیلینج نہیں کیا گیا، یہ ترمیم بدنیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ ترمیم نہیں ہو سکتی، اس کے لیے آئین میں ترمیم لازمی ہے، آرٹیکل 62 میں وقت کو مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے ارکان اسمبلی کی نا اہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

disqualification

Lahore High Court

justice shahid bilal hassan

members assembly