Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ راشد شفیق کو قانون کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل میں ہے ہی نہیں
شائع 19 مارچ 2024 02:43pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، جس میں بتایا گیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل میں شامل ہی نہیں، عدالت نے پٹیشنر کو قانون کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

شیخ راشد شفیق کی جانب سے سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل میں ہے ہی نہیں۔

بعدازں عدالت نے شیخ راشد شفیق کو قانون کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

FIA

ECL

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

EX MNA

sheikh rashid shafique

Exit Control List (ECL)