Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اور پنجاب میں جانچ پڑتال مکمل، اسحاق ڈار کے ٹیکنوکریٹ نشست پر کاغذات نامزدگی منظور

سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل جاری
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 05:25pm

اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ ریٹرننگ افسر سعید گل نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی۔

سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہونے پر کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری ریٹرننگ افسر سعید گل کے سامنے پیش ہوئے۔

طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان اسحاق ڈار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ تھے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات منظور کرلیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کاغذات پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا، 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 2 سال پہلے بھی کہا تھا کہ ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے، شہباز شریف کی میثاق معیشت والی بات کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سینیٹ انتخابات رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

صنم جاوید کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ، عمران خان نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا: سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

سینیٹ انتخابات: پنجاب میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرا روز مکمل ہوگیا،دوسرے روز کل 13 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل کیا گیا۔

پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور عمر سرفراز چیمہ، ناصر بٹ، میاں نجیب الدین ، لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو، طارق جاوید کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہزاد وسیم، طلال بدر، خواجہ حبیب الرحمان، عرفان احمد خان، ثریا نسیم، آصف عاشق کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا گیا۔

پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائرکی جا سکیں گی۔

ایپلیٹ ٹربیونل 25 مارچ تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے گا، 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں پولنگ ہوگی۔

سندھ میں کس کے کاغذات منظور ہوئے؟

سندھ کی 12 نشستوں کے لئے بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے، سندھ کی 7 جنرل نشستوں پر 20 امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔

ایم کیو ایم کے امیدوار نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، جبکہ جنرل نشست پر متحدہ کے ابوبکر، رؤف صدیقی، شبیر قائم خانی، عامر چشتی، ہمایوں عثمان راجپوت، شہباز ظہیر، نگہت مرزا کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔

جنرل نشتوں پر پیپلز پارٹی کے اشرف جتوئی، مسرور احسن، کاظم شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم بھٹو، جاوید نایاب لغاری، دوست جیسر، گھنور اسران،عا جز دھرہ کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔

آزاد امیدواروں میں فیصل واوڈا، وہاب بلوچ، بیرسٹر طاہر، راجہ جاکھرانی کے کاغذات درست قرار پائے۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے ضمیر گھمرو، سرمد علی، کریم خواجہ کے کاغذات درست قرار پائے، اسی طرح آزاد امیدوار وہاب بلوچ اور منظوربھٹہ کے کاغذات بھی اسی نشست پر درست قرار دیے گئے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے آزاد امیدوار ماہ جبین ریاض کے کاغذات درست قرار پائے جبکہ اقلیتی نشست کے لئے آزاد امیدوار بھگوان داس بھیل کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ جلد بڑا سرپرائز دوں گا، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ کے امیدوار شبیر قائم خانی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم فیصل واوڈا کو ووٹ دے گی۔

PMLN

Ishaq Dar

اسلام آباد

Senate election

technocrat seat senate