Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

ن لیگ کے اظہر قیوم نہرا دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے
شائع 19 مارچ 2024 02:14pm

االیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب ہونے والے این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ن لیگ کے اظہر قیوم نہرا دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 16 فروری کا آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ ن لیگی امیدواراظہر قیوم ناہرا نے این اے 81 سے آزاد امیدوارکی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے 75 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی گنتی کا حکم دیا تھا ری کاؤنٹنگ کے بعد کامیاب آزاد امیدوار بلال اعجاز ہار گئے تھے جس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔

PMLN

ECP

اسلام آباد

Notification

vote counting

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

election 2024 results

Azhar Qayyum Nahra

NA 81