Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بیٹی کی موت پر والدین نے سمدھیوں کے گھر کو آگ لگا دی، ساس سُسر ہلاک

بیٹی کے والدین نے سسرالیوں پر قتل کا الزام عائد کیا تھا
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 08:41am

بھارت میں خاتون کی مبینہ خودکشی پر اہلخانہ نے سمدھیوں کے گھر کو ہی آگ لگا دی ہے، جس سے گھر میں موجود دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج (سابق الٰہ آباد) میں خاتون انشیکا کیسروانی پیر کی رات کو اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی تھیں۔

27 سالہ خاتون کی شادی گزشتہ سال کے فروری کے مہینے میں ہوئی تھی۔ تاہم خاتون کی فیملی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ بیٹی کو سسرالیوں نے قتل کیا ہے۔

بیٹی کی موت کی خبر ملتے ہی والدین اور گھر والے انشیکا کے سسرال پہنچ گئے۔

الزام عائد کرتے ہوئے فیملی کا کہنا تھا کہ سسرالیوں نے اسے قتل کیا ہے، ہماری بیٹی پر سسرال والے جہیز کی وجہ سے دباؤ ڈالتے ہیں۔

اسی وجہ سے بیٹی نے انتہائی قدم اٹھایا، تاہم اسی دوران انشیکا کے گھر والوں نے بیٹی کے سسرال کو ہی آگ لگا دی، آتشزدگی کے واقعے میں ساس اور سسر ہلاک ہو گئے۔

پریاگ راج کے ڈپٹی کمشنر دیپک بھوکر کی جانب سے کہنا تھا کہ ہمیں رات 11 بجے ایک کال موصول ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون نے خودکشی کر لی ہے۔

دیپک بھوکر کا مزید کہنا تھا کہ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو بیٹی کے سسرالی اور والدین لڑ رہے تھے۔ اسی دوران سسرالیوں کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔

اسی دوران پولیس نے فورا 5 افراد کو ریسکیو کر لیا تاہم بعدازاں فائر بریگیڈ کی جانب سے رات 3 بجے گھر سے 2 لاشیں نکالی گئیں۔

جن کی شناخت سسر راجیندر کیسروانی اور ساس شوبھا دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

india

Women

Died