Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اختلافات شدید، قاضی انور اور مشال یوسفزئی پھٹ پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پشاورمیں آج نیوز سے خصوصی گفتگو
شائع 19 مارچ 2024 01:11pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشیر برائے وزیر اعلیٰ مشال یوسفزئی پھٹ پڑے۔

قاضی انور کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کےامیدواروں کے ٹکٹ ہولڈرز میں میرا نام نہیں۔

پشاور میں آج نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پارٹی کی ہدایت پر سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں، مخصوص نشست کیس میں مجھ پر تنقید کرنے والوں کے پاس اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔

جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ بھونکنے والے لگے رہیں گے۔

دوسری جانب آج نیوز سے گفتگو میں مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے استانی کہنے والے سازشی اور غدار ہیں، ان سازشیوں کا راستہ روکنے کیلئے مجھے ہدایات تھیں۔

جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان سازشیوں کو سائیڈ لائن کیا ہے، پارٹی کے لیے جنکی خدمات تھیں بانی پی ٹی آئی انکو آگے لے آئے۔

peshawar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)