Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی 5 لڑکیاں بازیاب، گھر سے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں

پانچوں لڑکیاں 15 فروری سے لاپتہ تھیں، پولیس
شائع 19 مارچ 2024 12:48pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں پولیس نے لاپتہ 5 لڑکیاں بازیاب کروا لیں۔ لڑکیاں سعید آباد میں واقع گھر سے پُراسرار طور پر غائب ہوگئی تھیں۔

پولیس کے مطابق پانچوں لڑکیاں 15 فروری سے لاپتا تھیں۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر گھر سے فرار ہوئی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکیاں نارتھ ناظم آباد میں کرائے کے گھرمیں رہائش پذیر تھیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Torture

Karachi Police

Karachi Street Crimes