ایف آئی اے کا سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے تحقیقات کا فیصلہ
مزمل حسین پر خزانے کو 1454 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں طلب کرلیا ہے۔
ایف آئی اے نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو طلب کرلیا
مزمل حسین پر خزانے کو 1454 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور زون نے سابق چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پر انکوائری درج ہے، آپ 22 مارچ کوایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات اور شواہد کی روشنی میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔
corruption
FIA
Anti Corruption Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.