دنیا کے سرد ترین ملک کے ’’پینگوئن پوسٹ آفس‘‘ سے منفرد ملازمت کی آفر
دنیا کے سرد ترین ملک انٹارکٹیکا سے منفرد ملازمت کی آفر نے سب کو حیران کر دیا ہے،برطانوی ادارے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ کو چار ماہ کی مدت پر 3 ملازم درکار ہیں جن کا کام بھی کافی منفرد ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹارکٹیکا میں ایک پوسٹ آفس نے نوکری کیلئے آفر دی ہے جس میں ملازم کی ذمہ داری خطوط کو ترتیب دینا اور پینگوئینز کو گننا ہے۔
جی ہاں ! یہ منفرد ملازمت برطانوی ادارے انٹارکٹک ہیریٹیج ٹرسٹ کے زیرِانتظام ہے، انتظامیہ کے مطابق ملازمت کی مدت رواں سال نومبر سے مارچ 2025 تک ہوگی جس کے لئے اگست سے ستمبر تک ٹرینن گ بھی دی جائے گی۔
نوکری حاصل کرنے والے افراد کے فرائض میں خطوط اور پوسٹ کارڈز کی چھانٹی، ڈاک ٹکٹوں کی فروخت، ایک چھوٹی گفٹ شاپ کا انتظام اور پورٹ لاکروئے پر موجود 1500 جنٹو پینگوئنز کی تعداد کو گننا ہے۔ جو گوڈیر جزیرے پر برطانیہ کے پورٹ لاکروئے میں رہتے ہیں۔
ملازمت کے عہدوں میں بیس لیڈر، جنرل اسسٹنٹ اور شاپ مینیجر شامل ہے۔ حکام نے اس منفرد جاب کے لئے منفرد مطالبات بھی سامنے رکھے ہیں جیسے کہ درخواست دہندگان کو برطانیہ کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ پانچ دوسرے لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہنے، کئی دنوں تک فون، انٹرنیٹ اور نل کے پانی کے بغیر رہنا بھی شامل ہے۔
پینگوئن پوسٹ آفس ہر سال 80,000 خطوط اور پوسٹ کارڈز کا انتظام سنبھالتا ہے جن میں سے زیادہ تر کو موسم گرما میں آئے سمندری جہازوں کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ منفرد پوسٹ آفس کوووڈ کی وجہ 2 سال کے لیے بند کر دیا گیا تھا، لیکن 2022 میں اس پوسٹ آفس کو کھولا گیا تو تقریبا 6 ہزار افراد نے درخواستیں بھیجیں تھیں۔
Comments are closed on this story.