Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: گٹر کی صفائی کے دوران ہلاک 2 سیور مین کے اہل خانہ کو نوکری دینے کا اعلان

مریم نواز نے واسا کے دو سیور مین کی ہلاکت کا نوٹس لےلیا
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 03:30am

فیصل آباد میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گٹر کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے 2 سیورمین کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، وزیراعلی پنجاب نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ہیومن رائٹس خلیل طاہر سندھو سیور لائن کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے 2 سیورمین کے گھر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

صوبائی وزیر نے حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کے ایک ایک لواحقین کو محکمہ واسا میں جاب دینے کا اعلان بھی کیا۔

گزشتہ روز واسا کے دو سیور مین ڈائیوو روڈ پر مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

Maryam Nawaz

Faisalabad

Died

CM Punjab Maryam Nawaz