Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی خالی نشت پر پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا

لاہور کے حلقہ این اے 119 میں ضمنی انتخاب 21 اپریل کو ہونگے
شائع 18 مارچ 2024 09:02pm

حلقہ این اے 119 پر مریم نواز کی خالی کی گئی نشست پر تحریک انصاف نے سنیئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اکمل خان باری کو میدان میں اتار دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سنیئر نائب صدر سینٹرل پنجاب اکمل خان باری نے کمشنر آفس میں این اے 119 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

اکمل خان باری کا کہنا تھا کہ این اے 119 کے عوام مہنگائی لیگ سے صحت کارڈ بند کرنے کا حساب لیں گے، جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، انشااللہ این اے 119 کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

Maryam Nawaz

National Assembly

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CM Punjab Maryam Nawaz