پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا
پاورسیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز ہونے کا انکشاف
ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی وجہ قرار، وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں اجلاس میں پاور سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاورسیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا ہے، پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے۔
وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی کہا کہ گردشی قرض کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ گردشی قرض بڑھنے کے اسباب اور نا اہلی کا سدباب کیا جائے گا۔
Power Sector
POWER pLANT
مقبول ترین
Comments are closed on this story.