Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ کیس: ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت

عدالت نے پراسکیوشن کو دو ہفتوں کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
شائع 18 مارچ 2024 04:31pm

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ کیس کے مرکزی ملزم نوید بشیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی ریلی پر خود فائرنگ کروائی اور الزام ملزم پر ڈال دیا۔

پولیس کے پاس ملزم نوید کیخلاف ایک بھی براہ راست ثبوت موجود نہیں ہے۔ تمام شریک ملزمان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔

ڈیڑھ سال سے ملزم کے خلاف تفتیش مکمل ہوئی اور نہ ہی چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہوا لہذا عدالت ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے پراسکیوشن کو دو ہفتوں کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

imran khan

Lahore High Court